میکسیکو میں مقبول ساحل سمندر اور ریزارٹ شہر کانکن میں اٹارنی جنرل کے
دفتر کے باہر کچھ حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے کم از کم
چار افراد ہلاک ہو گئے۔كيونٹانا رو
صوبے کے پولیس سربراہ رڈولف اینجل کامپوس نے یہ اطلاع دی۔صوبے کے گورنر کارلوس جوكين نے بتایا کہ فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے
ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور تین مشتبہ مسلح شخص شامل ہیں۔